اشاعتیں

الحمدللّٰہ رب العالمین والصلوۃ والسلام علیٰ سید المرسلین

نا بالغ بچہ قسم توڑے تو شرعاً کیا حکم ہے

  نابالغ بچہ قسم توڑ دے ، تو کیا اس پر کفارہ ہوگا ؟ (شرعی عدالت مسلک اعلیٰ حضرت ) سوال کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگرنابالغ بچہ یابچی کوئی قسم کھالیں مثلاً مدرسہ یا اسکول نہ جانے کی قسم کھالیں ، پھر وہ اسکول یا مدرسہ چلے جائیں ، تو کیا بچوں پر بھی اپنی قسم کو پورا نہ کرنے کے سبب کفارہ لازم ہوگا؟ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ     نابالغ بچے یا بچی پرقسم کاکفارہ دینا لازم نہیں کیونکہ قسم منعقد ہونے کے لئے چند شرطیں ہیں کہ اگر وہ نہ ہوں توکفارہ نہیں اوران میں سے ایک شرط بالغ ہونا بھی ہے۔     بدائع الصنائع میں ہے: ”منھا ان یکون عاقلاً بالغاً فلا یصح یمین الصبی و المجنون وان کان عاقلاً لانھا تصرّف ایجاب وھما لیس من اھل الایجاب“ ترجمہ:قسم درست ہونے کی شرائط میں سے ایک شرط قسم کھانے والے کا عاقل بالغ ہونا ہے ۔ چنانچہ (نابالغ ) بچہ اگرچہ عقلمند ہو اور پاگل کا قسم کھانا درست نہیں کیونکہ قسم کھانا کوئی چیز اپنے اوپر لازم کرنے کا اقدام ہے اور پاگل اور بچہ اس تصر...

عورت کا مخصوص دنوں میں آیت سجدہ سننے کا شرعی حکم

  عورت کا مخصوص دنوں میں آیتِ سجدہ سننے کا حکم (شرعی عدالت مسلک اعلیٰ حضرت) سوال     کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن گھر میں بچیوں کو قرآنِ پاک پڑھاتی ہے۔ اگر اس اسلامی بہن کے مخصوص دنوں میں بچیاں سبق سناتے ہوئے آیتِ سجدہ تلاوت کریں ، تو کیا اس پڑھانے والی اسلامی بہن پر سجدۂ تلاوت لازم ہوگا؟ بالغ بچی آیتِ سجدہ تلاوت کرے ، تو کیا حکم ہوگا اور نابالغ تلاوت کرے ، تو کیا حکم ہوگا ؟ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ     پوچھی گئی صورت میں اس اسلامی بہن کے مخصوص دنوں میں آیتِ سجدہ سننے سے اس پر سجدۂ تلاوت لازم نہیں ہوگا ، کیونکہ حائضہ عورت آیتِ سجدہ خواہ خود تلاوت کرے یا کسی دوسرے سے سنے ، خواہ وہ تلاوت کرنے والا بالغ ہو یا نابالغ ، بہر صورت اس عورت پر سجدۂ تلاوت لازم نہیں ہے واللہ اعلم بالصواب   کتبہ ضیاء الرحمن رضوی

موبائل سے نکاح پڑھانے کا شرعی حکم

  کیا نیٹ یا فون کے ذریعے نکاح ہوسکتا ہے؟ (شرعی عدالت مسلک اعلیٰ حضرت ) سوال     کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نیٹ یاٹیلی فون کے ذریعے نکاح کرنے کی شریعت میں کیاحیثیت ہے؟ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ     نکاح صحیح ہونے کے لئے چندشرائط کاپایاجاناضروری ہے جن میں سے ایجاب وقبول کاایک مجلس میں ہونابھی ضروری ہے ۔ لہٰذانیٹ یاٹیلی فون پرنکاح درست نہیں کہ ایجاب وقبول کی مجلس مختلف ہےہاں اگرنیٹ یاٹیلی فون پرکسی کووکیل بنادیاجائے اوروہ وکیل گواہوں کی موجودگی میں اپنے مؤکل کانکاح پڑھادے توشرعاًجائزہوگا۔ ہکذا فی کتب الفقہ العامۃ۔ محمد ضیاء الرحمن رضوی

آقا علیہ السلام کی جشن ولادت پر ایک غلط فہمی کا ازالہ

  کیا فتاوی رضویہ میں تاریخ ولادت 8 ربیع الاول لکھی ہے؟ (شرعی عدالت مسلک اعلیٰ حضرت) سوال     کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کچھ لوگوں نے اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنّت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ کا حوالہ دےکر ایک اسٹیکر شائع کیا ہے ، جس میں درج ہے کہ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے رسالے”نطق الہلال“ فتاویٰ رضویہ، جلد26  میں لکھا ہے کہ ولادتِ (پیدائش) نبیِّ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم 8ربیعُ الاوّل ہے اور وفاتِ نبیِّ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم 12ربیع ُالاوّل ہے۔کیا واقعی اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنّت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کا یہی موقف ہے کہ حُضورِ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت آٹھ ربیعُ الاوّل کو ہوئی؟ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ     اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت مجدد دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان   علیہ رحمۃ الرحمٰن کی تحقیق یہی...

شرعی قواعد کے مطابق جشن ولادت مصطفی صلی اللہ علیہِ وسلم کا ثبوت

  اگر صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوان سے میلاد شریف کی محافل منعقد  کر کے یومِ ولادت منانا ثابت نہیں تو کیا ایسا کرنا ناجائز ہوگا؟ (شرعی عدالت مسلک اعلیٰ حضرت) سوال     کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ جشنِ ولادت نہ تو حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے منائی نہ ہی خلفائے راشدین میں کسی نے منائی لہٰذا یہ بدعت ہے اور حدیث میں ہے کہ ہر بدعت گمراہی ہے جس کا انجام جہنّم ہے۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ     کسی کام کے ناجائز ہونے کا دارومدار اس بات پر نہیں کہ یہ کام حضورِ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم یا صحابہ ٔکرامعلیہمُ الرِّضواننے نہیں کیا بلکہ مدار اس بات پر ہے کہ اس کام سے اللہ اور اس کے رسول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے منع فرمایا ہے یا نہیں ؟ اگر منع فرمایا ہے تو وہ کام ناجائز ہے اور منع نہیں فرمایا تو جائز...

قرض دی ہوئی رقم ہر قربانی کا حکم

قرض دی ہوئی رقم پر قربانی کا حکم ؟‎ شرعی عدالت مسلک اعلیٰ حضرت سوال       کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید کے پاس ایک لاکھ روپے تھے ،رمضان المبارک میں اس نے وہ کس ی   کو بطور قرض د ی ے اور طے یہ پایا کہ قرض خواہ محرم الحرام میں واپس کرے گا،اب قربانی کے ایام قریب ہیں اور اس کے پاس کوئی اور مال نہیں اور اپنی رقم ان دنوں میں نہیں مل سکتی، کیا زید پر قربانی کرنالازم ہے یانہیں ؟ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ      صور ت مسئولہ میں زید کے لیے لازم ہے کہ قرض خواہ سے اتنی رقم کا مطالبہ کرے  ،  جس سے قربانی ہوسکے  ،  جب کہ اس کو ظن غالب ہوکہ وہ دے دے گا اور اگر کوئی صورت نہ بنے کہ نہ تو زید کوایام قربانی میں وہ رقم مل سکتی ہے اورنہ ہی اس کے پاس کوئی اورمال ہے  ،  جس سے جانور خرید سکے  ،  تواس پر قربانی واجب نہیں ۔اس صور ت میں  اس  پر قرض لے کرقربانی کرنالازم نہیں اور نہ ہی قرض ملنے کے بعد قربا...

جانور کا ایک دانت ٹوٹ جائے تو قربانی کا حکم؟

جانور کا ایک دانت ٹوٹ جائے،تو قربانی کا حکم؟ شرعی عدالت مسلک اعلیٰ حضرت سوال     کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک جانور قربانی کے لیے خریدا گیا ،عمر بھی پوری ہے،لیکن کسی چیز کے ساتھ منہ ٹکرانے کی وجہ سے اُس کا ایک دانت ٹوٹ گیاہے (جانور چارہ کھا سکتا ہے)،تو اُس کی قربانی کر سکتے  ہیں یا نہیں؟ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ     پوچھی گئی صورت میں اُس جانور کی قربانی کرنا،جائز ہے،کیونکہ اگر کسی جانور کے کچھ دانت نہ ہوں،لیکن اتنے دانت سلامت ہوں کہ جن سے وہ خود چارہ چر سکے،تو اُس جانور کی قربانی جائز ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ دوسرا بے عیب جانور لیں کہ چھوٹے عیب سے بھی سالم جانور مستحب ہے۔       ہدایہ شریف میں ہے: ’’ان بقی مایمکن الاعتلاف بہ اجزأہ لحصول المقصود‘‘ ترجمہ:اگر اتنے دانت باقی ہیں،جن کے ساتھ وہ چارہ کھا سکتا ہے،تو مقصود کے حاصل ہونے کی وجہ سےاُس  جانورکی قربانی جائز ہے۔ ...