اشاعتیں

روزہ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

غلطی سے پانی حلق میں چلا گیا اور اب روزے کا حکم کیا ہے؟

حالت روزہ میں غلطی سے پانی حلق میں اتر گیا، تو  اب روزے کا حکم‎ کیا ہے؟ (اسلامک فتویٰ مسلک اعلیٰ حضرت )     کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیا نِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگروضو کرتے ہوئے غلطی سے پانی حلق میں اتر جائے ، تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ     روزہ یاد ہونے کی صورت میں کلی کرتے ہوئے اگر غلطی سے پانی حلق سے نیچے اتر جائے ، تو اس صورت میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور اس کی قضا بھی لازم ہوگی اور اگر کسی کو روزہ یاد ہی نہ ہو ، تو پھر نہیں ٹوٹے گا۔     چنانچہ مبسوط میں ہے : ’’واذاتمضمض الصائم فسبقہ الماء فدخل حلقہ فان لم یکن ذاکرالصومہ فصومہ تام وان کان ذاکرالصومہ فعلیہ القضاء ‘‘ جب روزے دارنے غرغرہ کیااورپانی چڑھ کرحلق میں داخل ہوگیاتواگراسے اپناروزہ یادنہ ہوتوروزہ صحیح ہے اوراگرروزہ یادہے تو اس پرقضالازم ہے ۔‘‘ (المبسوط، کتاب الصوم ،ج3،ص71،مطبوعہ کوئٹہ )     تنویرالابصار ودرمختارمیں ہے :...

کن کن چیزوں سے روزے کاصرف قضا لازم ہوتا ہے؟

اُن صورتوں  کا بیان جن میں  صرف قضا لازم ہے         مسئلہ ۱:  یہ گمان تھا کہ صبح نہیں  ہوئی اور کھایا پیا یا جماع کیا بعد کومعلوم ہوا کہ صبح ہو چکی تھی یا کھانے پینے پر مجبور کیا گیا یعنی اکراہِ شرعی (1) پایا گیا، اگرچہ اپنے ہاتھ سے کھایا ہو تو صرف قضا لازم ہے یعنی اُس روزہ کے بدلے میں  ایک روزہ رکھنا پڑھے گا۔ (2) (درمختار وغیرہ)         مسئلہ ۲:  بھول کر کھایا یا پیا یا جماع کیا تھا یا نظر کرنے سے انزال ہوا تھا یا احتلام ہوا یا قے ہوئی اور ان سب صورتوں  میں  یہ گمان کیا کہ روزہ جاتا رہا اب قصداً کھا لیا تو صرف قضا فرض ہے۔ (3) (درمختار)         مسئلہ ۳:  کان میں  تیل ٹپکایا یا پیٹ یا دماغ کی جھلّی تک زخم تھا، اس میں  دوا ڈالی کہ پیٹ یا دماغ تک پہنچ گئی یا حقنہ لیا یا ناک سے دوا چڑھائی یا پتھر، کنکری، مٹی، روئی، کاغذ، گھاس وغیرہا ایسی چ...

بھول کر کھانے پینے سے روزے کا حکم کیا ہے؟

بھول کر کھانے پینے سے روزے کا حکم (دلائل کی روشنی میں) شرعی عدالت مسلک اعلیٰ حضرت اسلامک فتویٰ بخاری شریف کتاب: روزے کا بیان باب: باب: اگر روزہ دار بھول کر کھا پی لے تو روزہ نہیں جاتا۔ حدیث نمبر: 1933 حَدَّثَنَا عَبْدَانُ ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا ابْنُ سِيرِينَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ إِذَا نَسِيَ فَأَكَلَ وَشَرِبَ، ‏‏‏‏‏‏فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنَّمَا أَطْعَمَهُ اللَّهُ وَسَقَاهُ. ترجمہ: ہم سے عبدان نے بیان کیا کہ ہمیں یزید بن زریع نے خبر دی، ان سے ہشام نے بیان کیا، ان سے ابن سیرین نے بیان کیا، کہ ابوہریرہ (رضی اللّٰہ عنہ) نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا کہ  کہ آپ  ﷺ  نے فرمایا جب کوئی بھول گیا اور کچھ کھا پی لیا تو اسے چاہیے کہ اپنا روزہ پورا کرے۔ کیونکہ اس کو اللہ نے کھلایا اور پلایا۔ صحیح مسلم کتاب: روزوں کا بیان باب: اس بات کے بیان میں کہ بھول کر کھانے پینے ا...

رمضان کا قضا روزہ کب رکھنا ہے؟

قضائے رمضان کے روزےکسی بھی موسم میں رکھ سکتےہیں؟ (شرعی عدالت مسلک اعلیٰ حضرت) (اسلامک فتویٰ ) سوال      کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ اگر کسی شرعی مجبوری کی وجہ سے رمضان کے روزے چھوٹ جائیں ،تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں ،یا سردیوں میں چھوٹے ہوئے ،سردیوں میں اور گرمیوں میں چھوٹے ہوئے ،گرمیوں ہی میں رکھنے ہوں گے ؟ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ      کسی بھی وجہ سے خواہ عذر شرعی کی بنا پر یابغیر کسی عذر کے ،رمضان المبارک کے فرض روزے نہ رکھے ہوں ،تو ان کی قضا کرنا ضروری ہے، اور قضا میں اس کا اصلاً اعتبار نہیں کہ جس موسم میں روزے چھوٹے ہیں اسی موسم میں رکھے جائیں، یعنی سردیوں کے روزے سردیوں میں اور گرمیوں کے روزے گرمیوں میں رکھنے کا شرعاً کوئی حکم نہیں ۔البتہ جلد از جلد روزے رکھنے چاہئیں،اور اتنی تاخیر نہ کی جائے کہ اگلا ماہِ رمضان آجائےکہ پچھلے فرض روزے ذمے پر باقی رہنے کی صورت میں  اس رمضان کے رو...

رمضان المبارک میں شیطان کو کہاں قید کیا جاتا ہے؟

رمضان میں شیطان کو کہاں قید کیا جاتا ہے (اسلامک فتویٰ) سوال________________________________      کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ رمضان المبارک کےفضائل میں سے یہ بھی ہے، کہ شیاطین کو بیڑیوں میں جکڑ دیا جاتا ہے، دریافت طلب امر یہ ہے کہ انہیں کہاں جکڑا جاتا ہے؟ دنیا میں ، آسمان پر، زیرِ زمین، جہنم میں یا کہیں اور؟ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ      ماہِ رمضان بہت فضائل کا حامل ہے، احادیث طیبہ میں  اس کے کثرت سے فضائل بیان فرمائے گئے ہیں ، انہی میں سے ایک فضیلت صحیح بخاری، صحیح مسلم اور دیگر کتب احادیث میں یہ بتائی گئی ہے ،کہ جب رمضان المبارک آتا ہے، تو جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ، جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتےہیں اور شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے۔      بخاری و مسلم میں ہے:’’اذا دخل رمضان، فتحت ابواب الجنۃ وغلقت ابواب جھنم وسلسلت الشیاطین‘‘ترجمہ: جب...

آذان کے دوران کھانے سے ہاتھ نہ روکو (سنن ابو داؤد)کا تحقیقی جواب

اذان کے دوران سحری کرنے سے متعلق ایک حدیثِ پاک کی وضاحت سوال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔      کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ روزہ دارسحری کےوقت کھاناکھارہاہوکہ اس دوران سحری کاوقت ختم ہوجائے،صبح صادق طلوع کرآئے اورفجرکی اذان شروع ہوجائے تواب روزہ دارکاکھاناجاری رکھناکیساہے؟بعض لوگ سنن ابوداؤدشریف کی درج ذیل روایت کودلیل بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ سحری کاوقت ختم ہوجانے کے باوجودفجرکی اذان کے وقت کھانادرست ہے ۔روایت یہ ہے :”عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا سمع أحدكم النداء والإناء على يده فلا يضعه حتى يقضي حاجته منه» “ ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:جب تم میں سے کوئی نداء سنے اوربرتن اس کے ہاتھ میں ہوتوجب تک اس سے اپنی حاجت نہ پوری کرے ، اسے نہ رکھے ۔ (سنن ابی داؤد،باب فی الرجل یسمع النداء والاناء علی یدہ،ج02،ص304،مطبوعہ بیروت) بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الر...

وقت نکال کر سحری کرنے سے روزے کا حکم کیا ہے

سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد غلطی سے کھانا کھا لیا ، تو روزے کا حکم؟ شرعی عدالت مسلک اعلیٰ حضرت سوال     کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کی رمضان میں آنکھ لیٹ کھلی ۔ وہ یہ سمجھتے ہوئے کہ ابھی سحری کا ٹائم باقی ہے ، کھانا کھاتا رہا بعد میں پتہ چلا کہ سحری کا ٹائم تو ختم ہوچکا تھا ، پھر بھی اس شخص نے روزہ رکھ لیا ، تو اس شخص کا روزہ ہوا یا نہیں؟ اگر ایسا ہوچکا ہو ، تو اب کیا حکم ہے؟ کیا گناہ وکفارہ ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں۔ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ     صورتِ مسئولہ میں اس  کا روزہ نہیں ہوا ۔ اس پر اس دن کے روزے کی قضا رکھنا فرض ہے ۔ یعنی اس روزے کے بدلے میں ایک روزہ رکھنا پڑے گا ، لیکن کوئی کفّارہ نہیں اور چونکہ خطاءً ایسا ہوا ہے ، اس لئے گناہ بھی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ ایسی صورت میں اگرچہ روزہ نہیں ہوتا ، لیکن بقیہ سارا دن روزہ دار کی طرح رہنا واجب ہوتا ہے ، لہٰذا اگر اس طرح کی صورت کسی کو درپیش ہوئی ہو اور اس نے سا...

روزے کے بدلے فدیہ دینے کا حکم کیا ہے؟

جوروزہ رکھنےکی طاقت کےباوجود فد یہ د ے اسکےلئےکیاحکم ھے؟ اگر کسی کو روزہ رکھنے کی طاقت ھو پھر بھی فد یہ د یکر بر ی ھونا چاہتاھے تو کیاوہ ایسا کر سکتاھے * جواب        جب روزہ رکھنے کی طاقت ہے تو فد یہ ادا کرنے سے ہرگز بر ی نہیں ہوگا اس پر ان تمام روزوں کی قضا فرض ھے ۔ ( *فتاوی فقیہ ملت جلد 1 صفحہ 341* ) سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃ اللّٰہ علیہ فرماتے ہیں فد یہ یہ صرف شیخ فانی کے لئے رکھا گیا ھے جو  بسبب پیرانہ سالی حقیقتا روزہ کی قدرت نہ رکھتا ھو نہ آئنده طاقت کی امید ,, کہ عمرجتنی بڑھے گی ضعف بڑھے گا اس کے لئے فد یہ کاحکم ھے اور جوشخص روزه خود رکھ سکتا ھو ایسا مریض نہیں جس کے مرض کو روزہ مضر ھو اس پرخود روزہ رکھنا فرض ,, اگر چہ تکلیف ھو *( فتاوی رضویہ جلد 4صفحہ 202 )* اور حاشیہ *فتاوی امجد یہ جلد اول صفحہ 396 پر ھے* ” جتنے روز ے ذ مہ میں ہیں جب تک اس کو قوت ھو فرض ھے کہ ان کی قضا کرےقوت ھوتے ھوئے ان کا فد یہ ادا کرنا کافی نہ ھوگا ۔ اور حضرت علامہ ابن عابد ین شامی قد س سره  تحر یر فرماتے ہیں "ليس على غيره الفد ...

رمضان کے مہینے میں بیوی سے ہمبستری کا حکم کیا ہے؟

رمضان کی مہینے میں بیوی سے ہمبستری کرنا ازروئے شرع کیسا ہے؟    قرآن مجید میں ماہ رمضان میں طلوع فجر تک کھانے پینے اور عمل ازواج کی اجازت ہے اللہ تعالی فرماتا ہے   _*📖فَالْــٴٰـنَ بَاشِرُوْهُنَّ وَ ابْتَغُوْا مَا كَتَبَ اللّٰهُ لَكُمْ۪-وَ كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا حَتّٰى یَتَبَیَّنَ لَكُمُ الْخَیْطُ الْاَبْیَضُ مِنَ الْخَیْطِ الْاَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ۪۔*_ تو اب ان سے صحبت کرو اور طلب کرو جو اللہ نے تمہارے نصیب میں لکھا ہو اور کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ تمہارے لیے ظاہر ہوجائے سفیدی کا ڈورا سیاہی کے ڈورے سے پوپھٹ کر۔ جب طلوع فجر تک ازدواج فعل میں مشغول رہنا جائز ہوا تو حالت جنابت میں روزے کی نیت کرنا بھی جائز ہوگیا ۔ صحیحین میں ام المومنین حضرت عائشہ اور ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے ان رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کان یدرکه الفجر ، وهو جنب من اهله ، ثم يغسل ويصوم ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ازواج مطہرات سے قربت فرماتے اور کبھی حالت جنابت میں صبح ہوجاتی پھر آپ غسل فرماتے اور روزہ رکھتے صحیح بخاری رقم الحدیث 1926)) ان ع...

روزے کی حالت میں بچے کو دودھ پلانے کا حکم کیا ہے

روزے کی حالت میں بچے کو دودھ پیلانے والی عورت کا حکم  کیا فرماتے ہیں علمائے اسلام کہ ماں اگر اپنے بچوں کو دودھ پلای تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا بحوالہ جواب عنایت فرمائیں۔  بچے کو دودھ پلانے سے روزہ پر کوئ فرق نہیں آئے گا) "تفہیم المسائل میں ہے  اگر بچے کو دودھ پلانے والی عورت رمضان المبارک کا روزہ بھی رکھتی ہے اور بچے کو دودھ بھی پلاتی ہے تو اس کے روزے پر اس کا کوئ اثر نہیں پڑے گا احادیث میں فقہی اصول یہ بیان کیا گیا ہے "("الفطر  مما دخل ولیس مما خرج ")"(""ترجمہ روزے دار کے معدے میں کسی چیز کے داخل ہونے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ")("خارج ہونے سے نہیں ٹوٹتا ") اور ماں کا دودھ اس کے وجود سے خارج ہوتا ہے" ("امام بخاری بیان کرتے ہیں ")("وقال ابن عباس وعکرمۃ الصوم مما دخل ولیس مما خرج)"ترجمہ حضرت ابن عباس اور عکرمہ بیان کرتے ہیں روزہ کسی چیز کے داخل ہونے سے ٹوٹتا ہے ")("خارج ہونے سے نہیں ٹوٹتا عامہ کتب فقہ       واللہ اعلم باالصواب

رمضان المبارک کے جدید مسائل

رمضان المبارک کے جدید مسائل ______________________________________ مسئلہ: افطارکرنے کی دعا افطارکے بعدپڑھنا سنت ہے قبل افطار نہیں۔ (فتاوی رضویہ ج۴ص۶۵۱) مسئلہ: روزہ کی حالت میں گل اور کولگیٹ کا استعمال سخت ممنوع ہے بعض صورتوں میں روزہ ٹوٹ بھی جاتا ہے۔(فیصلہ فقہی بورڈ) مسئلہ: روزہ کی حالت میں انار اور بانس کی لکڑی کے علاوہ ہر کڑوی لکڑی کی ہی مسواک بہتر ہے۔(ردالمحتار ج ۱ص۲۳۵) مسئلہ: گلوز کا ڈراپ یا طاقت کا انجکشن لگوانے سے روزہ فاسد نہ ہو گا اگر چہ بھوک پیاس ختم ہو جائے،ہاں اگر بھوک پیاس سے بچنے کے لئے ایسا کرے تو مکروہ ہے۔(مستفاداز فتاوی ہندیہ ج۱ص۲۰۳) مسئلہ: روزہ کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنے میں کوئی حرج نہیں۔(مستفادازشامی ج۲ص۳۹۵) مسئلہ: بغیرسحری کے روزہ رکھنا جائز ہے۔(فتاوی فیض الرسول ج۱ص۵۱۳) مسئلہ: روزه کی حالت میں عطر لگانا،پھول سونگھنا،سرمہ لگانا، تیل لگانا،بال ترشوانا،موئے زیر ناف مونڈنا،بام لگانا،ویسلین یاکریم لگانا،تیل کی مالش کرنا یہ سب جائز ہیں ان سب چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔(فتاوی مرکزی دارالافتاء بریلی شریف ص۳۵۸) مسئلہ: سورج ڈوبنے کے بعدبل...