روزے کی حالت میں بچے کو دودھ پلانے کا حکم کیا ہے

روزے کی حالت میں بچے کو دودھ پیلانے والی عورت کا حکم

 کیا فرماتے ہیں علمائے اسلام کہ ماں
اگر اپنے بچوں کو دودھ پلای تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا بحوالہ جواب عنایت فرمائیں۔


 بچے کو دودھ پلانے سے روزہ پر کوئ فرق نہیں آئے گا) "تفہیم المسائل میں ہے  اگر بچے کو دودھ پلانے والی عورت رمضان المبارک کا روزہ بھی رکھتی ہے اور بچے کو دودھ بھی پلاتی ہے تو اس کے روزے پر اس کا کوئ اثر نہیں پڑے گا احادیث میں فقہی اصول یہ بیان کیا گیا ہے "("الفطر  مما دخل ولیس مما خرج ")"(""ترجمہ روزے دار کے معدے میں کسی چیز کے داخل ہونے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ")("خارج ہونے سے نہیں ٹوٹتا ") اور ماں کا دودھ اس کے وجود سے خارج ہوتا ہے" ("امام بخاری بیان کرتے ہیں ")("وقال ابن عباس وعکرمۃ الصوم مما دخل ولیس مما خرج)"ترجمہ حضرت ابن عباس اور عکرمہ بیان کرتے ہیں روزہ کسی چیز کے داخل ہونے سے ٹوٹتا ہے ")("خارج ہونے سے نہیں ٹوٹتا
عامہ کتب فقہ

      واللہ اعلم باالصواب