بے ہوشی کی حالت میں اعتکاف کا حکم کیا ہے؟
کیا بیہوش ہونے سے اعتکاف
ٹوٹ جاتا ہے ؟
جواب
اگر اس طرح بے ہوش ہوا کہ بے ہوشی لمبی ہو گئی جس کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ پایا یا بیہوشی کی وجہ سے روزہ ٹوٹ گیا تو پھر اعتکاف بھی ٹوٹ جائے گا اور اگر بیہوشی کی وجہ سے روزہ نہیں ٹوٹا یا روزہ نہیں چھوٹا تو پھر اعتکاف نہیں ٹوٹے گا
ماخوذ از فتاوی عالمگیری، کتاب الصوم، الباب السابع فيز الاعتکاف، جلد اول، بہارِ شریعت جلد اول حصہ پنجم