غیر مؤ ذن معتکف کے لئے مسجد سے باہر آذان کا حکم کیا ہے؟
اگر اذان کی جگہ مسجد کے احاطہ سے باہر و تو کیا غیرِ مؤذن بھی اس جگہ پر اذان دینے کے لئے جا سکتا ہے؟*
الجواب: بعون الملک الوھاب
*اگر اذان کی جگہ مسجد کے احاطہ سے باہر ہو تو غیر مؤذن بھی اس جگہ پر اذان دینے کے لئے جا سکتا ہے کیونکہ اذان دینے کیلئے مسجد سے نکلنا حاجتِ شرعی میں داخل ہے.*
ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، جلد 3 صفحہ 502 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ بحوالہ بحرالرائق، فتح القدیر)