جہاں نماز جمعہ نہ ہو وہاں اعتکاف کا حکم کیا ہے؟
کیا سنتِ اعتکاف ایسی مساجد میں ہو سکتا ہے کہ جہاں پر جمعہ کی نماز ادا نہ کی جاتی ہو؟
الجــــواب:
جی ہاں: سنتِ اعتکاف ایسی مساجد میں ہو سکتا ہے کہ جہاں پر جمعہ کی نماز ادا نہ کی جاتی ہو، کیونکہ سنتِ اعتکاف کے لیے جامع مسجد ہونا شرط نہیں ہے.
ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، جلد 3 صفحہ 493 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ
ایسی مساجد جہاں پر پانچوں وقت کی نماز جماعت کے ساتھ ادا نہ کی جاتی ہو تو وہاں پر بھی سنت اعتکاف ادا ہو جائے گا
ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، جلد 3 صفحہ 493 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ