اعتکاف کی حالت میں سگریٹ کا حکم کیا ہے؟

کیا معتکف اعتکاف کے دوران سگریٹ پی سکتا ہے؟
الجـواب

معتکف اعتکاف کے دوران عینِ مسجد (جیسے مسجد کے ہال اور صحن) میں سگریٹ نہیں پی سکتا، لیکن فنائے مسجد میں اس طرح سگریٹ پی سکتا ہے کہ سگریٹ کا دھواں عینِ مسجد تک نہ پہنچے اور مسجد میں داخل ہونے سے پہلے منہ کو اچھی طرح صاف کر لے کیونکہ اگر سگریٹ کی بدبو عینِ مسجد تک پہنچی تو بھی سگریٹ پینا جائز نہیں ہوگا یا معتکف کے منہ میں سگریٹ کی بو باقی ہوئی تو اس کے لیے مسجد میں داخل ہونا جائز نہیں ہوگا
فتاوی فیض رسول جلد اول صفحہ 535 شبیربرادرز لاہور، اعتکاف کے مسائل صفحہ 23 مکتبہ اعلیٰ حضرت)
نوٹ:اگر معتکف سگریٹ پینے کے لئے مسجد کے احاطہ سے باہر نکلا تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا.