معتکف کن کن ضرورتوں سے باہر جاسکتا ہے؟

معتکف کن حاجات کی بنا پر مسجد سے باہر نکل سکتا ہے؟

الجـواب: بعون الملک الوھاب
معتکف درج ذیل دو (1) حاجات کی بنا پر مسجد سے باہر نکل سکتا ہے
(1) حاجتِ شرعی

یعنی وہ حاجت جس کا تقاضہ شریعت کی جانب سے ہو، جیسے نمازِ جمعہ ادا کرنے کے لئے جانا یا اذان کہنے کے لئے جانا وغیرہ
(2) حاجتِ طبعی

*یعنی وہ حاجت جس کا تقاضہ طبیعت کی طرف سے ہو، اور وہ حاجت مسجد میں پوری نہ ہو سکتی ہو، جیسے پیشاب یا پاخانہ اور وضو کرنے کے لیے جانا، احتلام کی صورت میں فرض غسل کے لیے جانا وغیرہ
نوٹ

اگر وضو و غسل کے لئے مسجد میں جگہ بنی ہوئی ہو تو پھر باہر جانے کی اجازت نہیں ہے

ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، جلد 3 صفحہ 502 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، فیضان رمضان مرمم صفحہ 265، 266