معتکف کا از خودگھر سے کھانا لانےحکم کیا ہے؟
اگر کوئی مسجد میں کھانا لانے والا نہ ہو تو کیا معتکف اپنا کھانا لینے کے لئے گھر پر جا سکتا ہے؟
*اگر معتکف کیلئے مسجد میں کھانا لانے والا کوئی نہ ہو تو وہ کھانا لینے کے لئے گھر پر جا سکتا ہے۔
اعتکاف کے مسائل صفحہ 16، 17 مکتبہ اعلیٰ حضرت بحوالہ البحرالرائق، باب الاعتکاف، جلد دوم، فیضان رمضان مرمم صفحہ 268 مکتبۃ المدینہ کراچی
*اگر معتکف گھر سے کھانا لانے کیلئے گیا اور گھر پر ہی بیٹھ کر کھانا کھا لیا تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا.
اعتکاف کے مسائل صفحہ 17 مکتبہ اعلیٰ حضرت