کیا معتکف کھانے پینے کے لئے مسجد سے باہر جاسکتا ہے؟


کیا معتکف کھانے پینے کےلئے مسجد کے باہر جاسکتا ہے؟
الجــــواب:

معتکف کھانے، پینے اور سونے کے لئے مسجد سے باہر نہیں جا سکتا، اگر جائے گا تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا، کیونکہ یہ سب کام مسجد میں ممکن ہیں.
البحر الرائق جلد 2 صفحہ  530 مطبوعہ کوئٹہ،ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، جلد 3 صفحہ 506 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ
نوٹ

مگر کھانے پینے میں یہ احتیاط کرنا لازم ہے کہ مسجد آلودہ نہ ہو۔*
بہارِ شریعت جلد اول حصہ پنجم صفحہ 1026 مکتبۃ المدینہ کراچی