کیا معتکف کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے مسجد کے باہر اعتکاف کرسکتا ہے؟

کیا تعداد کی زیادتی کی وجہ سے مرد میدان میں اعتکاف کر سکتے ہیں؟
الجـواب: بعون الملک الوھاب

تعداد کی زیادتی کی وجہ سے مرد میدان میں اعتکاف نہیں کرسکتے کیونکہ مردوں کے اعتکاف کے لئے مسجد شرط ہے.

ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، جلد 3 صفحہ 493 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، تفسیر خزائن العرفان صفحہ 53 ضیاء القرآن پبلی کیشنز، احکام تراویح و اعتکاف صفحہ 120، 121)